صحبت پور: تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرآتش

221
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

واقعہ گذشتہ رات صحبت پور شہر کے قریب پیش آیا جہاں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو مسلح افراد نے نذرآتش کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے میں کمپنی کی مشینری و گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم ماضی میں صحبت پور و قریبی علاقوں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

بلوچ مسلح تنظیمیں ان پروجیکٹس کو استحصالی پروجیکٹس کا نام دیتے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات کو باہر لے جانے میں تیزی اور فوجی مقاصد کیلئے روڈ تعمیر کیئے جاتےہیں۔