زامران: پاکستانی فورسز کی پانی کی رسد حملے میں تباہ

384

زامران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی پانی کے رسد کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق زامران میں آرچن کوْر کے مقام پر قائم فورسز کی جانب سے نصب واٹر سپلائی کے مشینری کو نامعلوم افراد نے تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ واٹر سپلائی فورسز کے کیمپ کے قریب نصب تھی جس سے فورسز کے کیمپ کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔

حملہ آوروں نے واٹر سپلائی کے مشینری اور سولر سسٹم کو فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ فورسز کی راشن و دیگر رسد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔