خاران حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیئے۔ بی ایل ایف

283

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات آٹھ بجے خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس میں دشمن کا ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف جنگی محاذ پر قابض پاکستان پر گھیرا تنگ کرکے انہیں نفسیاتی شکست سے دو چار کرچکی ہے۔ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے ریاستی فوج کے کارندے عام عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور اپنے شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ریاست کو جان لینا چایئے کہ بلوچستان مقبوضہ ہے اور ریاستی فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر شکست سے دوچار کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہیں گے۔