حب : کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل

248

حب انڈسٹریل ایریا کمسن بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش نالے کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی گئی پولیس نے نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردی شناخت نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے رابط کرنے پر ایس ایچ او ہائیٹ عطاء اللہ نمانی کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے نالے کے قریب جھاڑیوں سے تقریباً8سالہ بچے کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے ۔

پولیس کے مطابق بچے کی شلوار کے ناڑے سے گلاگھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر مقتول سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد ہی اُسے قتل کیا گیا ۔

تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔

پولیس مقتول بچے کے ورثاء کو تلاش کر رہی ہے اور ملزمان تک پہنچنے کیلئے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔