ترکی اور نیدرلینڈز یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

75

یورو 2024 کے آج کی سنسنی خیز راؤنڈ آف 16 میچوں میں ہالینڈ اور ترکی دونوں نے فیصلہ کن فتوحات کے ساتھ کوارٹر فائنل میں اپنی جگہیں محفوظ کرلئے-

منگل کو جرمنی کے شہر میونخ کے الیانز ایرینا میں ہالینڈ کا مقابلہ رومانیہ سے انتہائی متوقع معرکہ ہوا جہاں کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں جارحانہ انداز کا مظاہرہ کررہے تھیں۔

تاہم یہ نیدرلینڈز کے فارورڈ کوڈی گاکپو تھا جس نے ڈچ ٹیم کی قسمت کھولتے ہوئے پہلے ہی ہاف میں رومانیہ کے خلاف گول داغ دیا-

دوسرا ہاف ڈچ فارورڈ ڈونیل میلن کا تھا جس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کئے اور نیدرلینڈز کے لیے 3-0 کی جامع جیت پر مہر ثبت کرتے ہوئے رومانیہ کی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں کو تھوڑ دیا-

منگل کو کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں ترکی نے آسٹریا کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا جہاں کھیل شروع ہوتے ہی اور بغیر وقت ضائع کئے ترکش کھلاڑی مہری دھمیرال نے پہلے منٹ میں آسٹریا کے خلاف گول کرتے ہوئے یورو کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا سب سے تیز ترین گول کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا-

آسٹریا نے ترکی کی پہلے گول کے بعد ترکش گول پر تابڑ تھوڑ حملوں کا آغاز کردیا تاہم آسٹرین کھلاڑی ہدف پر کوئی بھی شوٹ مارنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور دوسری ہاف میں مہری دھمیرال نے پھر سے کارنر شوٹ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2 گولوں کی برتری دلائی-

آسٹرین کھلاڑیوں کے بھرپور کوششوں کے بعد کھیل کے 66 منٹ پر انھیں ایک موقع ملا جس کا انہوں بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے ترکی کے خلاف گول کردیا تاہم یہ کھیل 2-1 کے گول سے ترکی کے حصہ میں چلا گیا اور آسٹریا کو یورو کپ ریس سے باہر نکال کردیا-

ان فتوحات کے ساتھ اب نیدرلینڈز اور ترکی کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جس کا آغاز اس جمعہ سے ہوگا، جس کا فٹبال شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں-