تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، غیر مقامی شخص ہلاک، دوسرا زخمی

226

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گوادر اڈہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد ولد گل محمد سکنہ سندھ لاڑکانہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی بھی ہوا ہے۔

زخمی شخص کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔