تربت: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

225

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

تربت دشتی بازار مین روڑ پہ واقع جمیل میڈیکل کے سامنے مرغی فروش کی دوکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث مرغی فروش کے ساتھ کام کرنے والا شخص عابد ولد پیر بخش ساکن ملک آباد کوشک ہلاک ہوگیا۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کا رکن رہ چکا ہے تاہم بعدازاں پاکستان فوج کے سامنے سرینڈر کرچکا تھا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔