تربت: جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے کل اجلاس طلب کرلیا

46

بلیدہ زامران سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

لواحقین نے اپنے جاری کردی بیان میں کہاکہ ہم نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دس دنوں کی ڈیڈن لائن پر دھرنا ختم کیا تھا لیکن مزاکرات کو دس دن گزرنے کے بعد کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہاہے کل ڈیڈلائن مکمل ہوگا لہذا کل لواحقین مشاورت کرکے نئے لائحۂ تشکیل دی جائے گی ۔

یاد رہے کہ کیچ دھرنا دو ہفتوں سے زیادہ جاری رہا ، جبکہ دھرنے کے شرکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی تھی ۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور ان کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔