بلیدہ میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

1546

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار نقل و حرکت کررہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چالیس سے زائد ٹرک و دیگر فوجی گاڑیوں پر مشتمل فوجی اہلکار اسلحہ اور جنگی ساز و سامان سمیت بلیدہ کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کا سلسلہ گذشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے تاہم پاکستان فوج آپریشن ضرب استحکام کے اعلان کے بعد اس سے قبل مستونگ، نوشکی، قلات میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل دیکھنے میں آئی ہے۔