بلیدہ میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت، دو افراد جبری لاپتہ

216

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستان فوج کی بھاری نفری نقل و حرکت کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گردانک اور شورما کور کے مقامات فورسز کی نفری موجود ہیں۔

اس دوران پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت مراد ولد عبداللہ اور شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز مسلسل غیر اعلانیہ آپریشنز کرتی رہی ہے جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے۔