بلوچ یکجہتی کمیٹی کا رکن کراچی سے جبری لاپتہ

193

کراچی سے پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے ملیر میں پاکستانی فوج نے گھر پر چھاپہ مارکر بالاچ نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔ لاپتہ ہونے والا شخص بی وائی سی کا رکن ہے جو بلوچ راجی مچی کی تیاریوں میں پیش پیش تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور کراچی سے متعدد ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جہاں بلوچ راجی مچی کی تیاریوں میں مصروف افراد فورسز کی جانب سے ہراساں کئے جارہے ہیں۔

گذشتہ دنوں کراچی سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب گذشتہ دنوں خضدار میں بھی بی وائی سی کے کارکنوں کو پمفلٹنگ کے دوران فورسز نے گھیرے میں لے کر گرفتار کرنے کی کوشش تاہم عوامی ردعمل کے بعد فورسز انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

بالاچ کی جبری گمشدگی کے حوالے سے بی وائی سی کا کہنا ہے کہ راجی مچی کے خلاف ریاستی فورسز کا بی وائی سی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ بالاچ کو گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔