بلوچ راجی مُچی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں بی ایس او (پجار)

176

بی ایس او (پجار) وحدت بلوچستان کے ترجمان نے 28 جولائی کو گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی مُچی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم اپنے سرزمین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر وقت سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے انگریز دور سے آج تک بلوچ اپنے قومی سوال سے پیچھے نہیں ہٹا ہے اور مسلسل جدوجہد کرتا رہا ہے اور آج بھی کررہا ہے اور بلوچ نسل کشی کے خلاف متحد ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست کی جانب سے بلوچ ساحل وسائل کی لوٹ مار جاری ہے اور ان ہی لوٹ مار کو جاری رکھنے کیلئے اور بلوچ قوم کو چپ کرانے کیلئے فوجی آپریشن ہوتے رہے اور بلوچ قوم ہر وقت ان کے خلاف متحد رہا ہے
آخر میں ترجمان نے کہا کہ پرامن جلسہ کو روکنے کیلئے ریاست طاقت استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہےجو ریاستی بوکھلاہٹ ہوگا ۔طاقت ک استمال سے بلوچستان میں جو ریاست کے خلاف مایوسی ہے اس می مزید شدت آئیگا اور ان سب کی ذمہ داری ریاستی اداروں پر ہوگا۔