بلوچستان حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق، 6 زخمی

109

اتوار کے روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق، 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دربار کے قریب دو گرہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر خونی تصادم ہوا۔

جس کے باعث دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیرہ اللہ یار کی مراد کالونی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، پولیس کے مطابق جعفرآباد میں ملزم سمندر کھوسہ نے سسر کے گھر میں موجود بیمار بیوی عاصمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیاواقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی مقتولہ عرصہ دراز سے بیمار تھی، چند روز قبل شوہر میکے چھوڑ گیا تھاواقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔

وہاں سنجاوی بازار میں دو گروپوں میں لین دین کے مسئلے پر فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ہی گروپ کی ہے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال سنجاوی منتقل کر دیا گیا شدید زخمی کو مزید علاج کیلئے کوئیٹہ ریفر کردیا زخمیوں ہونے والے فائرنگ کرنے ولا فرار ہو گیا ہے۔

دریں اثنا پسنی سے کراچی جانیوالی وین منیجی کے قریب حادثے کا شکار 4 افراد زخمی ، ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو پی این ایس درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔