بلوچستان: حادثات اور واقعات میں سات افراد جانبحق، چھ زخمی

144

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون بچوں سمیت سات افراد جانبحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خاتون ملوکھاں عبدالکریم، خادم سولنگی نامی دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ سرتاج ولد شیخ، عاشق حسین ولد صدر الدین، محمد اسلم ولد آچار، یاسین ولد بلال، سمیر ولد صدر الدین اور صابر ولد عبدالکریم نامی چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

دوسری جانب لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں گرمی کی شدید لہر سے بیکری پر کام کرنے کرنے والا زوہیب نامی نوجوان گرمی کی لہر سے بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئیے سول ہسپتال اوتھل لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان کی بازی ہار گئے-

اوتھل پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

ادھر خضدار کے قریب روڈ حادثے میں خضدار کے علاقے پھیشی کپر سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد خدرانی جانبحق ہوگئے ہیں-

حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے رہائشی باپ بیٹا ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

رسیکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیے ہیں، جن کی شناخت 55 سالہ عبد القادر 23سالہ غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقہ کورنگی کے رہائشی تھے-

واضح رہے کہ رواں ماہ حب ندی ڈوبنے کے واقعات میں 6 سے زائد انسانی قیمتی زندگی نگل لی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کے حوالے سے ضلع حب انتظامیہ سے مطالبات کے باوجود ندی میں نہانے پر پابندی عائد نہ کیا جاسکا ہے-

دریں اثناء اوستہ محمد سلیم کالونی میں کرنٹ لگنے سے دس سالہ اویس رضا عمر موقع پر جانبحق ہوگیا۔