ایچ آر سی پی چیئرپرسن اسد اقبال کراچی میں گرفتار، بلوچستان متعلق تفتیش

182

اسد اقبال کو کراچی پولیس نے حراست میں لینے اور بلوچستان بارے تفتیش بعد رہا کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کو کراچی سے گلبرگ تھانہ پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے-

ایچ آر سی پی نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کراچی پولیس نے انکے تنظیم کے چیئرپرسن کو بناء کسی وجوہات کے تحویل میں لیکر گھنٹوں حراست میں رکھا، پولیس کے ایسے اقدامات پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کو ہراساں کرنے اور خاموش کرنے کی کوشش ہے-

واضح رہے اسد اقبال بٹ ایچ آر سی پی کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھاتے رہے ہیں، بلخصوص بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوتے ہیں-

بی بی سی اردو کے صحافی ریاض سہیل کے مطابق اسد بٹ سے پولیس نے بلوچستان مسئلے پر تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا ہے تاہم انکی گرفتاری کی وجوہات پولیس کی جانب سے میڈیا کو فراہم نہیں کئے گئے ہیں-