اورماڑہ: بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مکران کوسٹل ہائی وے بند

152

بجلی کی عدم فراہمی و طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے احتجاجاًں سڑک بند کردیا ہے-

اطلاعات کے مطابق کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیے بندش اور رات کے دوران بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے خلاف اورماڑہ کے رہائشیوں نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاًں مکمل طور پر بند کردیا ہے-

مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے کراچی، مکران سفر کرنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، شاہراہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئے ہیں-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن میں چند گھنٹے مشکل سے بجلی آتی ہے انتظامیہ سے اپیل کے باوجود مطالبات نہیں جارہی ہے-

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس شدید گرمی میں اورماڑہ کے باسی بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی کی عدم موجودگی کے باعث معمولات زندگی بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے کیسکو حکام اورماڑہ کے بجلی کے مسائل کو فوری طور پر حل کر دیگر صورت شدید احتجاج پر مجبور ہونگے-