انگلینڈ اور نیدرلینڈز یورو 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

69

ترکی اور سوئٹزرلینڈ کا یورو کپ کا سفر یہاں اختتام ہوا، اب انگلینڈ کا مقابلہ سیمی فائنل میں نیدرلینڈز سے ہوگا-

ہفتے کو جرمنی میں کھیلے گئے دوسرے کواٹرز فائنل میچ میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ سے شکست دے کر یورو 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

جرمنی کے ڈسلڈورف میں کھیلے گئے میچ کے اضافی وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر ہوئے، اس سنسنی خیز میچ میں جہاں سوئٹزرلینڈ کے بریل ایمبولو نے 75ویں منٹ پر گول کرکے اپنے ٹیم کو برتری دلائی وہیں انگلش کھلاڑی ساکا نے پانچ منٹ بعد گول کرتے ہوئے کھیل برابر کردیا اور فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر آ پہنچا-

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں، انگلش کیپر نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئز لینڈ کو گول کرنے سے روک دیا اور انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے-

دوسری جانب برلن کے اولمپیا سٹیڈیئن میں ہالینڈ نے ترکی کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے-

ہالینڈ کے خلاف ترکی نے 35ویں منٹ میں اس وقت برتری حاصل کر لی جب سامت اکیڈن نے کارنر شوٹ پر سے گول کر دیا، ہالینڈ نے دوسرے ہاف میں واپسی کی، 70ویں منٹ میں اسٹیفن ڈی وریج نے گول کر کے کھیل برابر کر دیا، تاہم ایک موقع پر ترکی کے میرٹ ملدور نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے ڈچ ٹیم کو کو فتح دلائی۔

یورو 2024 کے سیمی فائنل میں منگل کو فرانس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا اور بدھ کو انگلینڈ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

سیمی فائنل کے قریب آتے ہی شائقین بے صبری سے میچز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فرانس بمقابلہ اسپین اور انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز یورپ کی بہترین ٹیموں کی نمائش کرتے ہوئے ٹاپ لیول فٹ بال فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ نے پہلے ہی سنسنی خیز لمحات فراہم کیے ہیں، اور توقع ہے کہ سیمی فائنلز اس رجحان کو جاری رکھیں گے، جو یورو 2024 کے دلچسپ اختتام کا مرحلہ طے کریں گے۔