آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

155

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ضمیر ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے انسانی حقوق کے ڈیپارٹمنٹ “پانک” کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے مچی مالار سے نو جولائی کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات اب معمولی سی بات ہوئی ہے۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ قوم پرستوں کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف بین الاقوامی اداروں کی خاموشی بلوچوں کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔