ہوشاپ: مسلح حملے میں سرکاری حمایت یافتہ شخص ہلاک

500

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ ہوشاپ بازار میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص الہی ولد سعید لاڑو سکنہ  گونڈ سریں بازار ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔ حملہ آور مذکورہ شخص کا موٹر سائیکل بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔