گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

185

ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امان علی ولد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فوج نے سولہ روز قبل نلینٹ کلانچ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات متواتر رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا تربت اور شال میں اس وقت دھرنا بھی جاری ہے۔