گوادر: پاکستانی فورسز کا چھاپہ مارکر خاتون کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش

414

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سربندر سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خواتین بچوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ہانی نامی ایک خاتون کو غیر قانونی حراست میں لینے کی کوشش کی ۔

تاہم خاتون کی گھر میں عدم موجودگی کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے. بعد ازاں فورسز نے گھر میں توڑپھوڑ کی اور چلے گئے ۔

جبکہ گزشتہ شب علاقے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ فورسز کی بھری نفری نے گھروں کی تلاشی لی تھی اور عوام کو ہراساں کیا ہے۔۰