گوادر: موبائل فون ٹاور کے مشینریز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

354

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے ڈور میں موبائل ٹاور کے مشینریز کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 20 جون کی رات کو سرمچاروں نے گوادر ڈور ایئرپورٹ روڈ کے مقام پر قائم موبائل فون ٹاور کے مشینریز کو آگ لگا کر تباہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض کے تمام منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔