گوادر اور ڈیرہ بگٹی سے دو افراد لاپتہ

129

ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج بارہ سال قبل لاپتہ ہونے والے گل حسن پاہی کے بیٹے کو لاپتہ کردیا۔

گوادر سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ شخص کی شناخت خالق ولد گل حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ کو پاکستانی فوج نے 13 جون ساحلی شہر گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے رات گئے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خالق کو آج پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا ہے۔ لاپتہ خالق کے والد کو بارہ سال قبل پاکستانی فوج نے حراست میں لیا جو پچھلے بارہ سے لاپتہ ہیں آج اس کے بیٹے کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔