کیچ: پاکستانی فوج کے چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

354

ضلع کیچ کے دو مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پہاڑی پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں ہیں۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران پگنزان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔