کیچ میں گاڑی پر بم حملہ

282

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بم حملے میں بہادر عرف بابو ڈکیٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔ تاہم وہ خود اس حملے میں محفوظ رہا ہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

مذکورہ شخص پر اس سے پہلے بھی حملے ہوئے ہیں تاہم آج ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔