کیچ: اٹھارہ سالہ نوجوان دوسری مرتبہ جبری لاپتہ

124

اٹھارہ سالہ براہمدگ ولد نواز سکنہ دازن تحصیل تمپ کو کل رات گئے پاکستانی فورسز نے ان گھر سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کر دیا۔

لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے کل رات گھر پہ چھاپہ مارکر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر والوں کے موبائل فون چھینے اور براہمدگ کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

خیال رہے کہ براہمدگ کو اس سے پہلے 14 اکتوبر 2023 کو بھی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جسے بعد ازاں 6 فروری 2024 کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ براہمدگ کی دوبارہ جبری گمشدگی سے گھر والے شدید اذیت کے شکار ہیں، انہوں نے براہمدگ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔