کیچ: آسمانی بجلی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی

93

کیچ کے علاقے بلیدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی خواتین کی حالت خراب ہوجانے پر انھیں سلو کے قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن راستے میں ندی میں طغیانی ہونے کی وجہ سے دونوں زخمیوں کی گاڑی اسپتال نہ پہنچ سکی اور اور ندی کے مقام پر کھڑی ہے۔

تاہم چاروں زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع کیچ کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ ایران سے آنے والی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز بھی تیز ہواؤں کی وجی سے زمین بوس ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بجلی سپلائی تعطل کا شکار ہوگئی۔