کوہلو: غیرت کے نام پر خاتون قتل، ملزمان فرار

73

بلوچستان کے علاقے کوہلو سینڑی میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، لیویز ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔

کوہلو میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گذشتہ دو ماہ کے دوران، کوہلو میں چار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاچکا ہے۔

تاہم کسی بھی واقعے میں ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں مل سکی ہے۔

کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیرت کے نام پر قتل کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اس واقعے سے قبل رواں ماہ جون میں بلوچستان کے علاقے بولان، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد اور نصیر آباد میں دو مردوں سمیت تین خاتون کو قتل کیا جاچکا ہے-

انسانی حقوق کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری اور سخت کارروائی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔