کوپا امریکہ ناک آؤٹ مرحلہ: ارجنٹینا اور کینیڈا فاتح

34

کوپا امریکہ میں گروپ میچز کا آخری مرحلہ امریکہ میں جاری، چلی اور پیرو ریس سے باہر

ہفتے کو کھیلے گئے کوپا امریکہ 2024 کے گروپ مرحلے کے ایک دلچسپ اختتام پر، ارجنٹائن نے پیرو کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن فتح کے ساتھ گروپ اے کے فاتح کے طور پر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔

انٹر میلان کے لوٹیرو مارٹینیز نے دوسرے ہاف میں اور میچ کے اختتام کے قریب اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے دونوں گول اسکور کیے، انجری کے باعث لیونل میسی کی کمی کے باوجود، ارجنٹائن نے پیرو کے خلاف میچ پر سبقت حاصل کی اور وہ اب اپنے کوارٹر فائنل مقابلے کا انتظار کرینگے-

دوسری جانب گروپ اے کے کینیڈا پہلی بار کواٹر فائنلز میں پہنچ کر تاریخ رقم کرلی ہے، چلی کے خلاف 0-0 کے ڈرا میں اپنی گروپ میں زیادہ پوائنٹس لیکر کینیڈا اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ہے-

دو مرتبہ کوپا امریکہ کے فاتح رہنے والے چلی کے لیے یہ نتیجہ مایوس کن تھا۔ انہیں اگلے مرحلے میں جانے کے لئے جیت کی ضرورت تھی لیکن وہ کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسی طرح چلی 24 سالوں میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ پایا اور انکا کوپا امریکہ 2024 کا سفر یہیں ختم ہوا-

آگے دیکھتے ہوئے، کینیڈا کو اپنے کوارٹر فائنل میچ میں گروپ بی کے فاتح کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ارجنٹائن، گروپ مرحلے میں ان کی بے عیب کارکردگی سے خوش ہے، امید کے ساتھ اپنے اگلے مقابلے کی تیاری کرینگے-

کوپا امریکہ کروپ مقابلوں میں آج میکسیکو کا مقابلہ ایکواڈور اور وینزویلہ کا مقابلہ جمیکا سے ہوگا-