کوئٹہ: کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9 کان کنوں سمیت 11 افراد ہلاک

219

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9کان کنوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔

چیف مائنز انسپکٹر کوئٹہ عبدالغنی بلوچ کے مطابق پیر کو کوئٹہ سے 40کلومیٹر دور واقع نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواء کے علاقے سوات سے ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں سال بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں پیش آنے والا یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے جن میں 9 کانکن جان کی بازی ہارگئے ہیں،


‎بلوچستان میں درجنوں کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹس کام کررہے ہیں جن میں ہزاروں مزدور جن کا تعلق بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے ہیں، مختلف اوقات میں ان حادثات کا شکار رہیں جبکہ آئے روز کان حادثوں میں متعدد کانکن اپنی جان کی بازی بھی ہارگئے ہیں-

‎ان کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور یونینز، و مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں ان حادثات کی وجہ ناقص سہولیات اور مزدوروں کو فراہم کردہ غیر معیاری مواد کو قرار دیتے ہیں-