کوئٹہ: کانگو کا مریض دم توڑ گیا

91

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج کانگووائرس کا مریض دم توڑ گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج کانگووائرس کا مریض دم توڑ گیا،19 سالہ مریض جمعہ داد کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے تھا، مریض کے خون کے ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آئے تھیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ۔