کوئٹہ: پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت 10 افراد اغواء، پنجاب کے رہائشی شامل

972

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیر میں لیکر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں چار افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر 10 دس افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال بھی  زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے تھیں۔