کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

566
فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مغربی بائی پاس، بروری روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کیساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔