کوئٹہ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

401

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے مغربی بائی پاس، بروری روڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد حواس باختگی میں دشمن اہلکاروں نےاندھا دھند فائرنگ کرکے عوام میں خوف و حراس پھیلایا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔