کوئٹہ: لاپتہ ٹرانسپورٹر کی لاش برآمد

284

دارالحکومت کوئٹہ سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ٹرانسپورٹر عبدالمحمد عدوزئی کی لاش گلستان سے برآمد ہوگئی۔

قتل کرنے کے بعد پرانے کنویں میں انکی لاش پھینکی گئی تھی، لیویز مزید تفتیش کررہی ہے۔

لاش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

لواحقین کے مطابق عبدالمحمد ایک ماہ قبل کوئٹہ کراچی روڈ سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔