کوئٹہ: فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

279

کوئٹہ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے-

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں معلوم افراد کے فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، ایک پولیس اہلکار جناح ٹاؤن اور دوسرا پولیس اہلکار ضیاء الرحمان کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا-

پولیس و انتظامیہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کاروائی جاری ہے-