کراچی کوئٹہ شاہراہ سوراب کے مقام پر احتجاجاً بند

250

سوراب کے رہائشیوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو نغاڑ ایریا سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد نغاڑ ایریا سے ہمارے دو افراد کو اٹھا کر لے گئے ہیں جو اب تک لاپتہ ہیں۔

مغویوں کی شناخت عبدالقادر میروانی اور عبدالنبی میروانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کیاجاتاہے شاہرہ اسی طرح بند رہے گی۔