ڈیرہ مراد جمالی: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

95

غیرت کے نام پر قتل و غارت کا سلسلہ جاری، ڈیرہ مراد جمالی میں دو افراد قتل، خاتون کے اہلخانہ کا قتل کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ سمیت دو افراد کو قتل کردیا، دوسری جانب جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان شاہراہ احتجاجاً بلاک کردی ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ کو غیرت کا نام دیا جارہا ہے جو بلکل غلط ہے۔

مظاہرین نے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات سنگین ہوتے جارہے ہیں رواں ماہ غیرت کے نام پر قتل کے دو واقعات پیش آئے ہیں چند روز قبل چار جون کو ہی نصیر آباد میں ایک شخص کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا-