ڈیرہ بگٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

111

پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-

جبری گمشدگیوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق آج ڈیرہ بگٹی سوئی میں شاہ زین پمپ کے مقام پر دن دھاڑے فورسز نے خیر اللہ ولد مراد بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

تنظیم نے خیر اللہ کی فوری منظرعام پر لانے اور بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جاری جبری گمشدگیوں کا طویل سلسلہ جاری ہے حالیہ دنوں ڈیرہ بگٹی سے فورسز نے درجنوں افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے-