ڈاکٹر دین محمد کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے – بلوچ ڈاکٹرز فورم

100

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر دین محمد پچھلے 15 سال سے لاپتہ ہیں۔ یہ ایک سنگین ناانصافی ہے جو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے بلوچ معاشرے کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر دین محمد ایک غریب پرور نفیسں انسان اور بہترین ڈاکٹر تھے، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ جب وہ جبری گمشدہ ہوئے تو اس وقت بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ان کی گمشدگی سے ان کے خاندان اور دوستوں کی زندگیوں میں ایک نہ ختم ہونے والا دکھ اور تکلیف پیدا ہوا ہے۔ ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی گمشدگی کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ ان کی عدم موجودگی نہ صرف انکے خاندان کے لیے سانحہ ہے بلکہ انصاف اور انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال بھی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور ڈاکٹر دین محمد کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔