چیمپیئز لیگ: ریال میڈرڈ پندرویں بار فتح یاب

93

کلب فٹبال چیمپئن لیگ کا فائنل ایک بار پھر ریال میڈرڈ نے دو صفر سے جیت لیا-

اسپینش  فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے جرمن کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے راؤنڈ میں جرمن کلب اسپینش کلب کے گول پر تابڑ تھوڑ حملے کرنے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اسی طرح کھیل کا پہلا راؤنڈ دونوں ٹیموں کے لئے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا-

میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑی دانی کرواجل نے 74 ویں اور ونیشس جونیئر نے 83 ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کیے۔ مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0  کی برتری برقرار رہی-

واضح رہے اسپیشن فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے سب سے زیادہ 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے اور وہ واحد ٹیم ہے جنہوں نے سب سے زیادہ ریکارڈ اس ٹائٹل کو اپنے نام کیا ہے-

اس ریس میں دیگر ٹیمیں کافی پیچھے ہیں دوسرے نمبر پر اٹلی کے کلب ملان ہیں جنہوں نے یہ لیگ 7 بار جیتے ہیں جبکہ انگلش کلب لیورپول اور جرمن کلب بائیرن مونیخ چھ چھ فتح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور اسپیشن کلب بارسلونا اس ریس میں پانچ فتح کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں-