چمن :پاکستانی فورسز پر حملہ، تین اہلکار شدید زخمی

175

‎چمن میں نامعلوم افراد کی پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فرنٹیر کور کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار پرائیویٹ سرف گاڑی میں چمن سے روغانی ونگ ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ رستے میں نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کی۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔