پیر کوہ میں پاکستانی فوج پر بم حملہ

606
file photo

ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں پاکستان فوج کے پیدل اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بم دھماکہ پیر کوہ پاتر کے مقام پر واہگو چین کے قریب پاکستان فوج کے اہلکاروں پر اس وقت ہوا جب وہ پیدل گشت کررہے تھیں۔ دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔