پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

314

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ بچی زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ کا پنجگور کے علاقے خدابادان میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حمل نذر کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا مذکورہ شخص کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ اپنی بچی کو اسکول پہنچانے جارہا تھا جبکہ فائرنگ سے اس کی بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔