پنجگور: فائرنگ اور روڈ حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک، خاتون سمیت سات افراد زخمی

129

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں تین افراد ہلاک اور خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تارآفس میں مسلح افراد نے گھر میں گھس عبدالباقی کو ہلاک جبکہ اسکی بیوی کو زخمی کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ عید کے قریب آتے ہی بلوچستان بھر میں ڈکیتی کے واقعات میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

قوم پرست حلقوں کا الزام ہے اسطرح کے واقعات میں زیادہ تر سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہیں جنہیں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے سرادوک این میں مزدہ اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد عبدالقیوم اور عبد الستار ہلاک جبکہ اس حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔