پنجگور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

490

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں سرمچاروں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو حملے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 24 جون کو دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر پنجگور کے علاقے چتکان میں جامع مسجد روڈ پر اے این ایف پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار کانسٹیبل افضل اور سپاہی شاہد شدید زخمی ہوئے، بعد میں کانسٹیبل افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان آزادی تک جاری رہیں گے۔