پسنی: کراچی یونیورسٹی کا طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

167

بلوچستان کے ساحلی علاقہ پسنی سے اطلاعات ہیں کہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا ہے ۔

لاپتہ ہونے والے طالب علم بہادر بشیر کے بھائی نے بتایا کہ انکا بھائی جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اپنے آبائی شہر پسنی میں عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آیا تھا انہیں آج شام کو گل کباڑی سے 6:57 منٹ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار گاڑی میں زبردستی لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل صبح پسنی زیرو پوائنٹ بند کر کے دھرنا دینگے اور اس دھرنے میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔