پسنی زیروپوائنٹ پر طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا جاری

168

بلوچستان کے ساحلی علاقہ پسنی سے کراچی یونیوسٹی کے طالب علم لاپتہ بہادر بشیر کے لواحقین کا پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا تاحال جاری ہے ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ طالب علم کو رہا نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔

لاپتہ طالب علم کے بھائی بہادر بشیر کا کہنا ہے کہ تین روز قبل انکے بڑے بھائی، جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، لاپتہ کیا گیا جسکہ کے ردعمل میں ہم نے پسنی زیرو پوائنٹ کو بلاک کردیا تھا ، بعد ازاں پسنی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سطح پر دو دن مانگے جس کے چلتے ہم نے دو دن کیلے دھرنا موخر کردیا تھا ، انتظامیہ کی جانب وعدہ شکنی پر ہم نے آج پھر سے مکران کوسٹل ہائی وے زیرو پوائنٹ پسنی بلاک کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب تک بہادر بشیر کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہم دھرنا دے رہے ہیں ۔

دھرنے کے سبب زیرو پوائنٹ کے مقام پر ٹریفک کا روانی معطل ہوچکا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔