پاکستانی صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا

294

ذرائع کے مطابق پاکستانی آصف زرداری جمعرات کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر جائیں گے اور وہاں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مسلح حملوں اور اسمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے رواں سال 20 مارچ کو بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملے کا ہدف پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر تھے۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس حملے میں بی ایل اے مجید برگیڈ کے آٹھ ‘فدائین’ نے حصہ لیا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کو ‘آپریشن زرپہازگ’ کا نام دیا۔ آپریشن زرپہازگ کے تحت اب تک بلوچ لبریشن آرمی مجید برگیڈ کی جانب سے گوادر میں چار حملے کیئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ حملوں میں سرمایہ کاروں، چینی انجیئنرز اور ورکرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔