ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور عمان کو شکست کا سامنا

62

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقہ نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر عالمی کپ کا کامیابی سے آغاز کر لیا۔

گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 20ویں اوور کی آخری گیند پر صرف 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

ہدف کے تعاقب میں ایک مشکل وکٹ پر جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو بھی رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسرے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ نے 22 گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

اینرچ نوکیا کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس قبل ٹی 20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو شکست دے دی، مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیمیں 109 رنز بنا سکی تھیں۔

سپر اوور میں نمیبیا نے 21 رنز بنائے اور جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف دیا، تاہم عمان کی ٹیم صرف 10 رنز بنا سکی اور میچ میں نمیبیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔